ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ) اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن گوجال ذولقرنین خان نے کہا ہے کہ عطا آباد جھیل کے اطراف میں ٹاون پلاننگ کی کوشش کی جارہی ہے جھیل کے کنارے عوام کی تعاون سے پلانٹیشن کررہے ہیں جس کے بعد جھیل کی خوبصورتی ہوگی عطا آباد ، ششکٹ اور آئین آباد میں بہت زیادہ زمینوں کی خرید فروخت ہورہی ہے اس لئے یہاں منصوبہ بندی ضروری ہے تاکہ زمین مالکان کو پریشانی نہ ہو یہاں سڑک ، سوریج وغیرہ کی منصوبہ بندی ابھی سے کرینگے تو آنے والے وقتوں میں پریشانیاں پیدا نہیں ہونگی آئین آباد میں زمینوں کی ناپ تول بھی اس سلسلے میں ہورہی ہیں یہاں ایک انچ بھی زمین خالصہ سرکار نہیں ہے جو بھی زمینیں ہیں سب عوام کی ملکیت ہیں چند لوگ آخبارات میں بیانات دے کر اپنا سیاست چمکانا چاہتے ہیں ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے لکھ کر دیا ہے کہ ہنزہ میں کوئی خالصہ سرکار زمین نہیں ہے ان خیالات کا آظہار انہوں نے ایک انٹریو میں کیا مذید انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ زمینوں پر آپس کے تنازعات حل ہو تاکہ بنجر آراضی کو آباد کیا جاسکے اس سلسلے میں ہم عوام کی تعاون سے کام کررہے ہیں اور ہمیں کامیابی مل رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن گوجال سیاحت کے اعتبار اہمیت کا حامل خطہ ہے اس لئے میری کوشش ہے کہ ان مقامات تک رسائی ممکن ہو جو جہاں سیاح بآسانی پہنچ سکے اس میں میں ہر ممکن تعاون کرتا ہوں اندرہ پویگا ، پھسو کونز تک ٹریک ، اور بہت سے ایسے مقامات ہیں جن پر ہم کام کررہے ہیں سب ڈویژن گوجال کو ماضی میں بہت محروم رکھا گیا ہے میں اپنے آپ کو گوجال کا باشندہ سمجھ کر یہاں کے حقوق کے لئے کام کررہا ہوں