پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کیلئے اسمبلی میں بل لانے کا اعلان

 

ایکو ٹورزم کے فروغ کیلئے کام کرنے والے ادارے لوکو ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے گاہکوچ میں ایکو فرینڈلی پروڈکٹس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ تھے تقریب میں ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محمد کے علاوہ مختلف سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ جی بی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے جبکہ حکومت ایکو ٹورزم کے فروغ کے لئے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر ماحول دوست پروڈکٹس کی تیاری کے لئے کوششیں لائق تحسین ہیں صوبائی حکومت پولتھین پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے لئے اسمبلی میں بل پیش کرے گی تاکہ ماحول کو پلاسٹک کے شاپر اور دیگر ماحول دشمن اشیاء  سے محفوظ بنایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان باالخصوص ضلع غذر آنے والے دنوں میں ٹورزم حب بنے گا ہم اس علاقے کو سیاحوں کیلئے پسندیدہ ترین جگہ بنائیں گے جبکہ ایکو ٹورزم کے فروغ کیلئے بھی لوکو ٹریڈنگ جیسی مقامی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ غذر ایکسپریس وے کی  رواں سال تعمیر کی حکام نے یقین دہائی کرائی ہے تاہم موجودہ روڑ کو بہتر بنانے کیلئے 14 کروڑ کی لاگت سے این ایچ کے ذریعے منٹننس کا کام بہت جلد شروع ہوگا ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی حالت بہتر ہو تو سیاحت کا فروغ بھی ممکن ہوگا حکومت اس سلسلے میں اقدامات اٹھارہی ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ضلع غذر کی تعمیر و ترقی پر خاص توجہ دے رہے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محمد نے کہا کہ ماحول کو انسان دوست اور آلودگی سے پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس مقصد کے لیے لوکو ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے اقدامات پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اپنے علاقے کو پلاسٹک کی تھیلیوں اور دیگر ماحول دشمن اشیائ  سے پاک کرنا ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے لازمی ہے کہ ہم اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھیں انہوں نے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے آوارہ کتوں کو بھی ختم کرنے کی ہدایت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی غذر ضمیر عباس نے کہا کہ لوکو ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے ماحول دوست بائیو ڈیگریبل پلاسٹک کے استعمال کو گاہکوچ اور بلدیہ علاقے میں پائلٹ پروگرام کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ شہر میں کامیابی کے بعد اس کو غذر سطح تک پھیلا جائے تقریب کے دوران لوکو ٹریڈنگ کمپنی کے سی ای او ظہیر عباس نے کمپنی کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفننگ دیا۔