اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لئے سمری تیار ہوچکی ہے آئندہ سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا چیف جج مقامی ہوگا۔اسلام آباد میں سینٹرل پریس کلب گلگت کے صدر خورشید احمد کی قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کادیرینہ مطالبے پر عملی جامہ پہنانے کا وقت قریب آچکا ہے تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے کام ہورہا ہے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دینے کااصولی فیصلہ ہوچکا ہے ایک سوال کے جواب میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا سپریم اپلیٹ کورٹ اور چیف گلگت بلتستان نے کہا گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں ججز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے سمری تیار ہوچکی ہے بہت جلد ججز کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی تاکہ عوام کو سستا انصاف کی فراہمی میں آسانی ہو۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں چیف جج کی تعیناتی مقامی سطح پر عمل میں لائی جائیگی۔