لاہور سے 148 مسافروں کو لیکر پی آئی اے کی پہلی پرواز سکردو پہنچ گئی

  

لاہور سے 148 مسافروں کو لیکر پی آئی اے کی پہلی پرواز سکردو پہنچ گئی سکردو پہنچنے پر ائرپورٹ پر مسافروں کا پرتباک استقبال کیاگیا کیک بھی کاٹاگیا مسافروں کو ہار پہنائے گئے سکیورٹی کے خدشے کے پیش نظر استقبالیہ تقریب مختصر کی گئی بڑے ایونٹ کی تشہیر کیلئے میڈیا کو بھی مدعو نہیں کیاگیا پی آئی اے کی پہلی پرواز کے ذریعے لاہور سے سکردو پہنچنے والے مسافر بڑے خوش دکھائی دے رہے تھے سکردو پہنچنے والوں میں زیادہ تعداد سیاحوں کی ہے مسافروں نے کہاکہ پی آئی اے نے لاہور سے سکردو کیلئے پرواز شروع کرکے بڑا اچھا فیصلہکیا پی آئی اے کے اس اقدام سے جہاں سیاحت کو فروغ ملے گا وہیں تجارت بھی بڑھے گی طلبہ کو بھی بڑا فائدہ ہوگا لاہور سے سکردو کیلئے پرواز شروع کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پہلی پرواز سکردو پہنچنے کی خبر بہت بڑی ہے مگر اہم ایونٹ کی تشہیر کی اجازت نہ ملنا بڑی تشویشناک بات ہے لاہور اور سکردو کے مابین پرواز شروع ہونا اہم پیش رفت ہے ہوٹلز ایسوسی ایشن بلتستان کے عہدیداروں موسئی خان حاجی گلزار محمد شمیم محمد اشرف محمد رضا محمد نصرت اور دیگر نے لاہور سے سکردو کیلئے پرواز شروع کرنے پر پی آئی اے کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور فیصلے کو سیاحت اور تجارت کی ترقی کی طرف بڑا قدم قرار دیا ہے اور کہاکہ لاہور سے براہ راست فضائی سروس شروع ہونے سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو وسیع پیمانے پر فروغ ملے گا وزیراعظم پاکستان کے ویژن کو تقویت ملے گی۔