جی بی کو عبوری صوبہ بنانا ہماری حکومت کا ویژن ہے، وعدہ پورا کرینگے،وزیر اعلیٰ

 


اسلام آباد (غلام عباس) گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت دینے کے حوالے سے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید،سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری دفاع، سمیت دیگر اہم حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ کی حیثیت دینے کے حوالے سے مختلف ماڈلز پر تفصیلی غور کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیم پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر غور کیا گیا کہ جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے آئین کی کن شقوں میں ترمیم ہوگی اور ترمیم کی نوعیت کیا ہوگی۔اجلاس میں وزارت قانون کے حکام اور جی بی کونسل کے نمائندوں نے اپنی اپنی رائے دی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ آئین میں اس طرح ترمیم کرنا ہوگی کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دیا جائے ۔ ذرائع نے بتایا گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی و سینیٹ میں کتنی نمائندگی ملے گی اس بات پر گفتگو نہیںہوئی تاہم اگلی میٹنگ میں اس امر پر غور ہوگا کہ جی بی کو قومی اسمبلی و سینیٹ میں کتنی نمائندگی دی جائے گی۔کمیٹی کا اگلا اجلاس پندرہ روز بعد ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ معاملے پر تیزی سے کام کیا جائے گا کیونکہ پہلے ہی کافی دیر ہو چکی ہے اور کمیٹی کے ٹی آو آرز کے تحت ساٹھ دن کے اندر سفارشات مکمل کرنا تھیں تاہم مقررہ وقت میں کمیٹی کا اجلاس بھی نہ ہو سکا تھا، اب فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی جلد از جلد اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔دوسری جانب اجلاس کے بعد جاری سرکاری بیان کے مطابق کمیٹی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے قومی مفادات، عوامی امنگوں اور سیاسی اتفاق رائے کو یقینی بنانے پر اتفاق کر لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جی بی کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکومت جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا وعدہ ہرصورت پورا کریگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عبوری صوبے کے قیام کے حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی کی متفقہ قرارداد گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کی عکاس ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت جی بی کے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ سات دہائیوں سے گلگت بلتستان کے لوگ ریاست پاکستان کا آئینی حصہ بننے کے انتظار میں ہیں، جی بی کو عبوری صوبہ بنانا ہماری حکومت کا ویژن اور جی بی کے عوام کے ساتھ ہمارا وعدہ بھی ہے، وقت آگیا ہے کہ اس پر عملدرآمد ہو۔ حکومت وعدہ پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ پاکستان کے قومی دھارے میں شامل ہوکر اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچائے بغیر اس کے تصفیے تک گلگت بلتستان کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنایا جائے۔

لاہور سے 148 مسافروں کو لیکر پی آئی اے کی پہلی پرواز سکردو پہنچ گئی

  

لاہور سے 148 مسافروں کو لیکر پی آئی اے کی پہلی پرواز سکردو پہنچ گئی سکردو پہنچنے پر ائرپورٹ پر مسافروں کا پرتباک استقبال کیاگیا کیک بھی کاٹاگیا مسافروں کو ہار پہنائے گئے سکیورٹی کے خدشے کے پیش نظر استقبالیہ تقریب مختصر کی گئی بڑے ایونٹ کی تشہیر کیلئے میڈیا کو بھی مدعو نہیں کیاگیا پی آئی اے کی پہلی پرواز کے ذریعے لاہور سے سکردو پہنچنے والے مسافر بڑے خوش دکھائی دے رہے تھے سکردو پہنچنے والوں میں زیادہ تعداد سیاحوں کی ہے مسافروں نے کہاکہ پی آئی اے نے لاہور سے سکردو کیلئے پرواز شروع کرکے بڑا اچھا فیصلہکیا پی آئی اے کے اس اقدام سے جہاں سیاحت کو فروغ ملے گا وہیں تجارت بھی بڑھے گی طلبہ کو بھی بڑا فائدہ ہوگا لاہور سے سکردو کیلئے پرواز شروع کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پہلی پرواز سکردو پہنچنے کی خبر بہت بڑی ہے مگر اہم ایونٹ کی تشہیر کی اجازت نہ ملنا بڑی تشویشناک بات ہے لاہور اور سکردو کے مابین پرواز شروع ہونا اہم پیش رفت ہے ہوٹلز ایسوسی ایشن بلتستان کے عہدیداروں موسئی خان حاجی گلزار محمد شمیم محمد اشرف محمد رضا محمد نصرت اور دیگر نے لاہور سے سکردو کیلئے پرواز شروع کرنے پر پی آئی اے کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور فیصلے کو سیاحت اور تجارت کی ترقی کی طرف بڑا قدم قرار دیا ہے اور کہاکہ لاہور سے براہ راست فضائی سروس شروع ہونے سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو وسیع پیمانے پر فروغ ملے گا وزیراعظم پاکستان کے ویژن کو تقویت ملے گی۔

شاہراہ قراقرم پر مسافرگاڑیو ں کو کانوائے بناکرسفرکرنے کا حکم جاری

گلگت میں ہونے والے واقعات کے تناظر میں شاہراہ قراقرم پر مسافرگاڑیو ں کو کانوائے بناکرسفرکرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ دیامر اور کوہستان کے علاقوں میں دن کو سفریقینی بنایا جائے ،دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے کانوائے اور دیامر ،کوہستان کے علاقوں میں دن کو سفریقینی بنانے کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں احکامات پر عملدرآمد تقریباً ناممکن ہے ،حکومت شاہراہ قراقرم پر سیکورٹی یقینی بنائے،تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے  راولپنڈی اور گلگت بلتستان کے درمیان چلنے والی گاڑیوں کو دن کے اوقات میں کوہستان اور دیامر سے گزرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ،محکمہ کی جانب سے جاری سیکورٹی الرٹ میں نیٹکو سمیت تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور رینٹ اے کاروالوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ضلع گلگت میں ہونے والے واقعات کے بعد احتیاطی طور پر شاہراہ قراقرم خصوصاً کوہستان اور دیامر کے علاقوں میں دن کے اوقات میں سفر کیا جائے ،شام یا رات کے وقت سفرضروری ہو تو کم ازکم دس گاڑیوں کا قافلہ بناکر سفر کیا جائے اور سیکورٹی گارڈز ساتھ رکھے جائیں،سیکورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب گلگت بلتستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن اور آل کوہستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا ایک مشترکہ اجلاس بمقام جنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی راولپنڈی میں منعقد ہوا ،اجلاس میں نلتر گلگت  میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور زخمیوں اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا،اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامے کو زیر بحث لایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ صبح 10بجے سے پہلے تمام ٹرانسپورٹ گلگت سے روانہ کی جائے تا کہ  دن کی روشنی میں بٹگرام اور کوہستان کراس کیا جائے ، اجلاس میں کہا گیا  کہ نہ صرف گلگت سے گاڑیاں پنڈی کیلئے چلتی ہیں بلکہ سکردو، استور ، ہنزہ اور غذر  سے بھی گاڑیاں چلتی ہیں اور ہر جگہ پر روڈ وغیرہ زیرتعمیر ہیں لہٰذا گورنمنٹ نے جو ٹائم مقرر کیا ہے اس ٹائم کی پاسداری کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانا کسی حالت میں ممکن نہیں ہے۔ شرکائے اجلاس کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم کی سیکورٹی کے لئے جتنی بھی فورسز یعنی پاک فوج،جی بی سکائوٹس،ایف سی،جی بی پولیس،سی پیک فورس،ٹورسٹ فورس تعینات کی گئی ہیں ان کو مسافروں کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں، اجلاس میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے شعبہ ٹرانسپورٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، اگر حکومت کو کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کا اندیشہ ہو تو کچھ دنوں کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے ، تمام شرکاء اجلاس نے وزیراعلیٰ ، چیف سیکرٹری ، فورس کمانڈر ایف سی این اے اور ہوم سیکرٹری سے اپیل کی کہ گاڑیوں کی ٹائمنگ کو حسب سابق فول پروف سیکورٹی کے ساتھ برقرار رکھا جائے ، بصورت دیگر ہمارے لئے گاڑیاں چلانا مشکل ہوجائے گا اور ٹرانسپورٹ بند کرنا پڑے گی، اجلاس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ہوم سیکرٹری اپنے جاری کردہ حکم پر نظرثانی کرتے ہوئے سابق ٹائم شیڈول کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کریں گے۔

Garlic Nutrition Facts




 Garlic Nutrition Facts


Calories: 4.
Protein: 0.18 grams (g)
Fat: 0.01g.
Carbohydrates: 0.93g.
Fiber: 0.1g.
Natural sugars: 0.03g.
Calcium: 5 milligrams (mg)
Iron: 0.05mg (0.03 percent daily value, or DV)        


What is the health benefit of garlic?
The combined effects on reducing cholesterol and blood pressure, as well as the antioxidant properties, may reduce the risk of common brain diseases like Alzheimer's disease and dementia ( 21 , 22 ). Summary Garlic contains antioxidants that protect against cell damage and aging.
Is garlic healthier raw or cooked?
Medical research links garlic to a number of health benefits. However, some studies have suggested that raw garlic may be more effective than the cooked version, while garlic supplements are the most effective.

All active cases of Corona virus are zero, Gilgit-Baltistan Corona Free

 

 


 گلگت بلتستان میں کرونا وائرس میں مبتلا تمام مریض صحت یاب ہوگئے  ہیں اور کوئی نیا کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ محکمہ صحت سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزکوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا   اور کرونا میں مبتلا تمام مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا سے 4959 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے 4856 صحت یاب ہوئے اور 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ آج تاریخی دن ہے گلگت بلتستان میں تمام ایکٹو کیسز زیرو ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون اور ایس او پیز کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے گلگت بلتستان کرونا فری ہوچکا ہے۔گلگت بلتستان کے فوکل پرسن برائے کرونا وائرس ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود وبا پر قابو پا لیا گیا۔ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا تھا کہ کرونا کی ویکسین کے ساتھ عوام احتیاط جاری رکھیں تو وبا پر قابو پانے کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔


Sprouted nuts nutrition

 

Research indicates that sprouting certain grains and legumes can boost their antioxidants, amino acids, and B vitamins.

It’s also been shown to reduce antinutrients like phytic acid, which can inhibit the absorption of other important vitamins and minerals .

While some sources claim that soaking and sprouting nuts also increases their nutrient content and reduces phytates, there’s no available scientific evidence to support nutritional improvements after sprouting nuts.

A 28-gram (1/4-cup) serving of sprouted walnuts has the following nutritional profile.

  • Calories: 180
  • Total fat: 16 grams
  • Protein: 6 grams
  • Total carbs: 4 grams
  • Fiber: 2 grams
  • Sugar: 1 gram
  • Calcium: 2% of the DV
  • Iron: 4% of the DV

One study compared the mineral and phytate concentrations of whole and chopped almonds, hazelnuts, peanuts, and walnuts. The nuts were divided into 4 groups: raw, soaked in a salt solution for 4 or 12 hours, or soaked in water for 12 hours.

The results showed that soaking the nuts actually reduced overall mineral content and did not significantly change their phytate concentration.

Furthermore, available nutrition information on raw versus sprouted walnuts shows no significant difference in overall nutrient composition.

Mango Nutrients

Mango is low in calories but full of nutrients.

One cup (165 grams) of sliced mango provides :

  • Calories: 99
  • Protein: 1.4 grams
  • Carbs: 24.7 grams
  • Fat: 0.6 grams
  • Dietary fiber: 2.6 grams
  • Vitamin C: 67% of the Reference Daily Intake (RDI)
  • Copper: 20% of the RDI
  • Folate: 18% of the RDI
  • Vitamin B6: 11.6% of the RDI
  • Vitamin A: 10% of the RDI
  • Vitamin E: 9.7% of the RDI
  • Vitamin B5: 6.5% of the RDI
  • Vitamin K: 6% of the RDI
  • Niacin: 7% of the RDI
  • Potassium: 6% of the RDI
  • Riboflavin: 5% of the RDI
  • Manganese: 4.5% of the RDI
  • Thiamine: 4% of the RDI
  • Magnesium: 4% of the RDI

It also contains small amounts of phosphorus, pantothenic acid, calcium, selenium and iron. One cup (165 grams) of mango provides nearly 70% of the RDI for vitamin C — a water-soluble vitamin that aids your immune system, helps your body absorb iron and promotes growth and repair.

Mango is a good source of immune-boosting nutrients.

One cup (165 grams) of mango provides 10% of your daily vitamin A needs Vitamin A is essential for a healthy immune system, as it helps fight infections. Meanwhile, not getting enough vitamin A is linked to a greater infection risk On top of this, the same amount of mango provides nearly three-quarters of your daily vitamin C needs. This vitamin can help your body produce more disease-fighting white blood cells, help these cells work more effectively and improve your skin’s defenses . Mango also contains folate, vitamin K, vitamin E and several B vitamins, which aid immunity .

 

 


Onions Nutrition


Onions are a nutrient-dense food, meaning that they are high in vitamins, minerals, and antioxidants while being low in calories.

Onions of all colors (including white) are good sources of vitamin Cvitamin B6potassium and folate, while garlic is rich in vitamin Cvitamin B6, thiamin, potassium, calcium, phosphorous, copper and manganese

One cup of chopped onion provides:

  • 64 calories
  • 14.9 grams (g) of carbohydrate
  • 0.16 g of fat
  • 0 g of cholesterol
  • 2.72 g of fiber
  • 6.78 g of sugar
  • 1.76 g of protein

 

Grapes Nutrition

 

According to the U.S. Department of Agriculture (USDA), one cup of red or green grapes weighing around 151 grams (g) contains:

Ø  104 kilocalories

Ø  1.09 g of protein

Ø  0.24 g of fat

Ø  27.33 g of carbohydrate, of which 23.37 g is sugars

Ø  1.4 g of fiber

Ø  288 mg of potassium

Ø  15 milligrams (mg) of calcium

Ø  0.54 mg of iron

Ø  11 mg of magnesium

Ø  30 mg of phosphorus

Ø  3 mg of sodium

Ø  0.11 mg of zinc

Ø  4.8 mg of vitamin C

Ø  22 micrograms (mcg) of vitamin K

Ø  3 mcg of  folate

Grapes also contain vitamins B and A, and they are high in water content. A cup of grapes contains over 121 g of water.

They are also high in antioxidants, such as lutein and zeaxanthin. The skins of red grapes contain the phytochemical resveratrol, which appears to protect against several chronic diseases and conditions.

The flavonoids myricetin and quercetin are also found in grapes. These help the body to counteract harmful free radical formation.

Facts about Grapes

Ø  The nutrients in grapes may help protect against cancer, eye problems, cardiovascular disease, and other health conditions.

Ø  Resveratrol is a key nutrient in grapes that may offer health benefits.

Ø  Grapes are a good source of fiber, potassium, and a range of vitamins and other minerals.

Ø  Grapes are suitable for people with diabetes, as long as they are accounted for in the diet plan.

 

 

Carrot Nutrition

 

One serving of carrots is a half cup. One serving has:

Ø  25 calories

Ø  6 grams of carbohydrates

Ø  2 grams of fiber

Ø  3 grams of sugar

Ø  0.5 grams of protein

Carrots are a great source of important vitamins and minerals. A half-cup can give you up to:

Ø  73% of your daily requirement of vitamin A

Ø  9% of your daily vitamin K

Ø  8% of your daily potassium and fiber

Ø  5% of your daily vitamin C

Ø  2% of your daily calcium and iron

They boost your immune system. The vitamin C in carrots helps your body build antibodies that defend your immune system. Vitamin C also helps your body take in and use iron and prevent infections

They’re good for your eyes. This is probably the best-known carrot superpower. They're rich in beta-carotene, a compound your body changes into vitamin A, which helps keep your eyes healthy. 

 

CUCUMBER High in Nutrients

 
Cucumbers are low in calories but high in many important vitamins and minerals. 
300-gram unpeeled, raw cucumber contains the following:

  • Calories: 45
  • Total fat: 0 grams
  • Carbs: 11 grams
  • Protein: 2 grams
  • Fiber: 2 grams
  • Vitamin C: 14% of the RDI
  • Vitamin K: 62% of the RDI
  • Magnesium: 10% of the RDI
  • Potassium: 13% of the RDI
  • Manganese: 12% of the RDI

Although, the typical serving size is about one-third of a cucumber, so eating a standard portion would provide about one-third of the nutrients above.

Additionally, cucumbers have a high water content. In fact, cucumbers are made up of about 96% water

To maximize their nutrient content, cucumbers should be eaten unpeeled. Peeling them reduces the amount of fiber, as well as certain vitamins and minerals.

Manage high blood pressure

 

Approximately one-third of American adults have high blood pressure .High blood pressure puts you at risk of heart disease, the leading cause of death globally . Studies have shown that vitamin C may help lower blood pressure in both those with and without high blood pressure. An animal study found that taking a vitamin C supplement helped relax the blood vessels that carry blood from the heart, which helped reduce blood pressure levels .

Moreover, an analysis of 29 human studies found that taking a vitamin C supplement reduced systolic blood pressure (the upper value) by 3.8 mmHg and diastolic blood pressure (the lower value) by 1.5 mmHg, on average, in healthy adults. In adults with high blood pressure, vitamin C supplements reduced systolic blood pressure by 4.9 mmHg and diastolic blood pressure by 1.7 mmHg, on average While these results are promising, it’s not clear whether the effects on blood pressure are long term. Moreover, people with high blood pressure should not rely on vitamin C alone for treatment.

Summary:

Vitamin C supplements have been found to lower blood pressure in both healthy  adults and those with high blood pressure.

پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کیلئے اسمبلی میں بل لانے کا اعلان

 

ایکو ٹورزم کے فروغ کیلئے کام کرنے والے ادارے لوکو ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے گاہکوچ میں ایکو فرینڈلی پروڈکٹس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ تھے تقریب میں ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محمد کے علاوہ مختلف سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ جی بی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے جبکہ حکومت ایکو ٹورزم کے فروغ کے لئے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر ماحول دوست پروڈکٹس کی تیاری کے لئے کوششیں لائق تحسین ہیں صوبائی حکومت پولتھین پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے لئے اسمبلی میں بل پیش کرے گی تاکہ ماحول کو پلاسٹک کے شاپر اور دیگر ماحول دشمن اشیاء  سے محفوظ بنایا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان باالخصوص ضلع غذر آنے والے دنوں میں ٹورزم حب بنے گا ہم اس علاقے کو سیاحوں کیلئے پسندیدہ ترین جگہ بنائیں گے جبکہ ایکو ٹورزم کے فروغ کیلئے بھی لوکو ٹریڈنگ جیسی مقامی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ غذر ایکسپریس وے کی  رواں سال تعمیر کی حکام نے یقین دہائی کرائی ہے تاہم موجودہ روڑ کو بہتر بنانے کیلئے 14 کروڑ کی لاگت سے این ایچ کے ذریعے منٹننس کا کام بہت جلد شروع ہوگا ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی حالت بہتر ہو تو سیاحت کا فروغ بھی ممکن ہوگا حکومت اس سلسلے میں اقدامات اٹھارہی ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ضلع غذر کی تعمیر و ترقی پر خاص توجہ دے رہے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محمد نے کہا کہ ماحول کو انسان دوست اور آلودگی سے پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس مقصد کے لیے لوکو ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے اقدامات پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اپنے علاقے کو پلاسٹک کی تھیلیوں اور دیگر ماحول دشمن اشیائ  سے پاک کرنا ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے لازمی ہے کہ ہم اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھیں انہوں نے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کیلئے آوارہ کتوں کو بھی ختم کرنے کی ہدایت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی غذر ضمیر عباس نے کہا کہ لوکو ٹریڈنگ کمپنی کی جانب سے ماحول دوست بائیو ڈیگریبل پلاسٹک کے استعمال کو گاہکوچ اور بلدیہ علاقے میں پائلٹ پروگرام کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ شہر میں کامیابی کے بعد اس کو غذر سطح تک پھیلا جائے تقریب کے دوران لوکو ٹریڈنگ کمپنی کے سی ای او ظہیر عباس نے کمپنی کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفننگ دیا۔

The next Chief Justice of the Supreme Court of Gilgit-Baltistan will be a local, Governor G-B

 


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لئے سمری تیار ہوچکی ہے آئندہ سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا چیف جج مقامی ہوگا۔اسلام آباد میں سینٹرل پریس کلب گلگت کے صدر خورشید احمد کی قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کادیرینہ مطالبے پر عملی جامہ پہنانے کا وقت قریب آچکا ہے تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے کام ہورہا ہے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دینے کااصولی فیصلہ ہوچکا ہے ایک سوال کے جواب میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا سپریم اپلیٹ کورٹ اور چیف گلگت بلتستان نے کہا گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں ججز کی خالی  آسامیوں پر تعیناتی کے  لیے سمری تیار ہوچکی ہے بہت جلد ججز کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی تاکہ عوام کو سستا انصاف کی فراہمی میں آسانی ہو۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں چیف جج کی تعیناتی مقامی سطح پر عمل میں لائی جائیگی۔

وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقی ہنزہ کو اپنا انتخابی حلقہ مان کر مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں گے

 


ہنزہ(پ ر)صوبائی وزیر اطلاعات،منصوبہ بندی وترقی گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ ہنزہ کے ساتھ ماضی میں بہت زیادتیاں ہوئی ہیں،ہنزہ کو اپنا حلقہ سمجھ کر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرینگے۔ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کیلئے ہنزہ ایک برانڈ ہے جس کی ترقی کیلئے ماضی کی حکومتوں نے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا صرف جھوٹے وعدوں پر ہی اکتفا کیا گیا جو  دھرے کے دھرے ہی رہ گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنزہ پریس کلب اور ہنزہ یونین آف جرنلسٹس کی تقریب حلف برداری سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے ساتھ ساتھ ہنزہ کی بھی نمائندگی بھرپور انداز میں کریں گے،اور یہاں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جائے گی،کسی بھی معاشرے میں  نوجوان تعمیر و ترقی کا  اہم حصہ ہوتے ہیں۔خطے کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کسی بھی ضلعے کے ساتھ زیادتی ہونے نہیں دے گی۔ہماری حکومت کی پہلی ترجیح خطے میں3 سو میگا واٹ بجلی  پیدا کرنا ہے جس کیلئے کوشش کررہے ہیں۔بجلی کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت سنجیدہ  ہے، مفاد عامہ کے منصوبوں میں کمیشن نہیں لیں گے اور نہ ہی کسی کو لینے دینگے ،ایمانداری کے ساتھ کام کرہے ہیں،وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انکی پوری ٹیم  ایمانداری کے ساتھ علاقے کی بہتری اور مفاد عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مخلصانہ اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک کی شرارتیں اور منفی سوچ سے  ملکی سالمیت اور استحکام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔نوجوانوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ وہ کسی ایسے عناصر کا حصہ نہ بنیں جو بیرونی عناصر کا آلہ کار ہو۔آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس خطے کو اپنی مدد آپ آزاد کرایا ہے،اب ہمیں اس کی آبیاری کیلئے ملکر کوششیں کرنی ہے،ہمیں اپنے ملک و ملت سے والہانہ محبت ہے۔شہدائ  و غازیوں کی قربانیوں سے ہی آج ہم آزاد فضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں صحافیوں کے فلاح و بہبود کے حوالے سے مرتب کردہ  پریس فاؤنڈیشن بل پاس کرائینگے ہماری حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہوئے ہیں تاکہ یہ محکمہ صحافیوں کے ساتھ مکمل لیزان میں رہے اور ان کی ویلفیئر کیلئے اقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہصوبائی حکومت نے  گلگت بلتستان کے پریس کلبز کو ملنے والی سالانہ گرانٹ میں 20 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ کردیا ہے اس گرانٹ کو تمام کلبز میں برابری اور انصاف کے مطابق تقسیم کریں گے۔اخبارات کا گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ہے۔صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہماری حکومت کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر اخباری بلات کے بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے کام کررہے ہیں،مکمل جانچ پڑتال کے بعد جلد ادائیگی ممکن بنائیں گے۔صحافیوں کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے بھی غور وخوص کریں گے،ڈویڑنل پریس کلبز کی عمارت  پر بھی کام کررہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر فتح اللہ خان نے مزید کہا کہ اکتوبر/نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان  پاکستان کا ایک  بہت بڑا حب بننے جارہا ہے۔ہمارا ملک کا زیادہ تر حصہ ایگریکلچر پر مشتمل ہے اور دوسرا سیاحت کے لحاظ سے اہم ملک ہے ان دونوں شعبوں کی بہتری اور فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ اور تاشغرگن کو سسٹر سٹی قرار دینے کیلئے کوشش کررہے ہیں تاکہ سیاحت مزید فروغ پائے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہنزہ پریس کلب کے نومنتخب صدر کو نقد ایک لاکھ روپے دئیے۔